بلوچستان صنعتکاروں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں ،یہاں صنعتکاروں کو کبھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہا،سلیم مانڈوی والا

حب میں جو صنعتی ترقی ہورہی ہے اس کی بڑی وجہ یہاں کے لوگوں کا تعاون ہے، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا حب کے صنعتی ایریا میں بوہرا برادری کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بلوچستان صنعتکاروں کے لئی کسی جنت سے کم نہیں بلوچستان میں صنعتکاروں کو کبھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہا بلوچستان باالخصوص حب میں جو صنعتی ترقی ہورہی ہے اس کی بڑی وجہ یہاں کے لوگوں کا تعاون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حب کے صنعتی ایریا میں بوہرا برادری کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام محبت کرنے والے ہیں سرمایہ کار حب میں مزید سرمایہ کاری کریں،میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ حب کو سب سے بڑا صنعتی شہربنایا جائے،بلوچستان کے حالات بالکل خوشگوار ہیں یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں،میں جہاں بھی جاتا ہوں بلوچستان کو پرموٹ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق لسبیلہ چیمبر آف کامرس سے ہے اور میں اس کا صدر بھی رہا ہوں اور میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہر فورم پر حب کے صنعتکاروں کو در پیش مسائل کے حوالے سے آواز اٹھائوں اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حب کے صنعتی علاقے میں بوہری انڈسٹریل اسٹیٹ میں بوہری انڈسٹریل پارک قائم کرکے ہمارے خوابوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :