مارگلہ کے جنگلات میں گوکینہ چوکی کے قریب آگ بھڑک اٹھی:اردگرد کے علاقے کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

اتوار اپریل 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) مارگلہ کے جنگلات میں گوکینہ چوکی کے قریب آگ بھڑک اٹھی ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارگلہ ہلز پر تیسری بار آتشزدگی ہورہی ہے،گزشتہ شام کو اچانک لگنے والی آگ نے اردگرد کے علاقے کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دشوارگزارپہاڑی سلسلے اورراستہ نہ ہونے کے باعث مذکورہ علاقے میں فائر بریگیڈ کے جانے کابھی کوئی راستہ نہیں ہے جس کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر ای اینڈ ڈی ایم کاکہنا ہے کہ آگ پر قابوپانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔