فتح جنگ ترنول روڈ پر کیری وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) فتح جنگ ترنول روڈ پر کیری وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی انور ولد عبدالمجید اور نیاز علی جو آپس میں کزن تھے فتح جنگ لکڑی کی خریدار ی کر کے واپس موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ قطبال کے قریب مخالف سمت سے آنے والی کیری وین سے ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجے میں انور علی اور نیاز علی شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر راولپنڈی ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ کیری وین میں سوار محمد حنیف اور اس کی والدہ غلام فاطمہ کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ لایا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں ماں بیٹے کو راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے پولیس تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے