علی ظفر اور میشا شفیع کا معاملہ کیسے حل کیا جائے، شوبز حلقوں نے سب سے بہترین مشورہ دے دیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

علی ظفر اور میشا شفیع کا معاملہ کیسے حل کیا جائے، شوبز حلقوں نے سب سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) شوبز حلقوں نے گلوکارعلی ظفر اور میشا شفیع کے معاملات کی جوڈیشل انکوائری کر وانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع کی باتیں سچ ہیں یانہیں اس کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے ‘فلم سٹار ریشم ‘فلم سٹار میگھا ‘نامور اداکارہ ثوبیہ خان ‘فلم سٹار مہک نور ‘اداکارہ لیلیٰ ‘خوشبو ‘صائمہ خان سمیت دیگر نے کہا کہ شوبز میں آنیوالی خواتین کی بھی دیگر خواتین جیسی ہی عزت ہے اور کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ انکو ہر اساں کیا جائے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گلوکارعلی ظفر اور میشا شفیع کے معاملات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے تاکہ شوبز کے حلقوں کیساتھ پوری قوم کے سامنے اصل حقائق آئے کہ اس معاشر ے میں کیا ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :