بطورپروڈیوسر بائو اصغر کا ڈرامہ ،،چرچے بے بی دے،،سپر ہٹ

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء)بطور پروڈیوسر بائو اصغر اور علی اصغر کا ڈرامہ ،،چرچے بے بی دے ،،سپر ہٹ،تفصیلات کے مطابق سٹار تھیٹرفیصل آباد میں جاری اسٹیج ڈرامہ ‘‘چرچے بے بی دے’’ میں اداکارہ بے بی جان،فریحہ خان کی شاندار رقص پرفارمنس اورسینئر اداکارہ عابدہ بیگ سمیت تمام فنکاروں کی بے مثال کامیڈی نے ڈرامے کو چار چاند لگادیئے ،اداکارہ بے بی جان کا کہنا ہے کہ با?اصغر بڑے لکی ثابت ہوئے ہیں ان کا بطور پروڈیوسر پہلا ڈرامہ ہی سپر ہٹ جا رہاہے۔