معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں‘اداکارہ خوشبو

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنے والے دیکھنا چاہتے ہیں ،اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ‘رقص کے علاوہ دوران ڈرامہ بھی رقص شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اسکی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ تھیٹر پر صرف فحاشی دکھائی جارہی ہے ۔