جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی‘میگھا

اتوار اپریل 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا، اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینماں کا رخ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :