مجھے مقابلہ بازی سے نفرت ہے، میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں‘ماہ نور

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ماڈل و پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ مجھے مقابلہ بازی سے نفرت ہے، میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ماہ نورنے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔میرے آئٹم سانگ پر پرستار بھنگڑے ڈالتے ہیں‘میرے خلاف سازش کرنے والی خود کو بہتر بنائیں میں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔