ہالی وڈ اینیمیٹیڈ فلم ’’سمال فٹ '‘‘ کا نیاٹریلر جاری

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹیڈ فلم ’’سمال فٹ ‘‘ کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارکیرے کرک پیٹرک کی اس ایڈونچر فلم کی کہانی برفانی علاقوں میں مقیم ایک ایسی انوکھی مخلوق کے گِرد گھومتی ہے جو انسانوں سے نا واقف ہوتے ہیں تاہم اس وقت کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے جب دیوہیکل برفانی مخلوق کے اس قبیلے کے سر براہ میگو کا سامنا ایک کوہ پیما سے ہوتا ہے۔۔فلم کے کرداروں کے ڈائیلاگ اداکار شیننگ ٹیٹم ،جیمز کورڈن ، زینڈایا،جینا روڈریگیوس،جِمی ٹیٹرو اورلیبرون جیمز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔ فلم 28ستمبر سنیما ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :