بھارت کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم بنانے والے 52 فلمساز کی نوجوان لڑکی سے شادی پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

اتوار اپریل 23:20

بھارت کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم بنانے والے 52 فلمساز کی نوجوان لڑکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) فلم باجی رائو مستانی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 52 سالہ بھارتی فلمسٹار ملند سومن آدھی عمر کی نوجوان لڑکی انکیتا کے ساتھ تعلق بنانے پر کافی تنقید کی زد میں رہے لیکن اب انہوں نے اسی دوشیزہ سے شادی کر لی ہی,دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ملند سومن نے انکیتا کے اہلخانہ سے بھی ایک سالگرہ کی تقریب میں ملاقات کی۔

انکیتا کے والدین کو ملند کی عمر پر اس سے قبل تو اعتراض تھا لیکن ملند سے ملاقات کے بعد ان کے تمام اعتراضات دور ہو گئے۔بھارتی فلمسٹار کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ ملند نے انکیتا کے اہل خانہ اور دوست احباب سے ملاقات کی جس کے بعد وہ بھی ان کے رشتے کے لیے رضامند ہو گئے۔ جس کے بعد اب کو شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :