روس،سیکورٹی فورسز کی کاروائی ،مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والی9مشتبہ افراد ہلاک

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) روس میں مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے 9 مشتبہ افراد کو داغستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داغستان میں انسداد دہشت گردی کی سرکاری کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائی پولیس کو اس مشتبہ گروہ کے شہر میں چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کے ملنے کے بعد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ یکم مئی کو عام تعطیل کے روز روس میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :