مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کراچی پہنچ گئے ۔کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ نے کارکنوں نے وزیراعلی پنجاب کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے شہباز شریف زندہ باد اور شیر آیا ، شیر آیا کے نعرے لگائے۔شہباز شریف ایئر پورٹ سے سیدھے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شاہی سید سے ملاقات کیلیے روانہ ہوگئے جبکہ ملاقات کے موقع گورنرسندھ محمد زبیر بھی موجود ہونگے۔