قومی اسمبلی کی 6قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ( آج) پیر کو ہوں گے

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بجٹ 2018-19پر بریفنگ دی جائے گی‘قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی میں پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنڑول اتھارٹی کے ترمیمی بل 2017 پر بحث کی جائے گی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی 6قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ( آج) پیر کو ہوں گے، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بجٹ 2018-19پر بریفنگ دی جائے گی،جبکہ قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی میں پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنڑول اتھارٹی کے ترمیمی بل 2017 پر بحث کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 6قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ( آج) پیر کو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کے اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنڑول اتھارٹی کے ترمیمی بل 2017 پر بحث کی جائے گی ، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکر ٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بجٹ 2018-19پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں مختلف بلوں پر بھی غور کیا جائے گا، قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں- پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی کا کردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ، قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں اور قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کے اجلاس بھی ہوں گے۔( ع ا)