حکومت پنجاب کی پشتون نوجوانوں کے اجتماع پر پابندی تکلیف دہ ہے ‘یہ وقت زخموں کو کریدنے کا نہیں مرہم رکھنے کا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا بیان

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں ہونے والے پشتون نوجوانوں کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت زخموں کو کریدنے کا نہیں مرہم رکھنے کا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نہ صرف لاہور میں بیان کئے جانے والے دکھوں اور تکلیفوں کو سنے بلکہ ان آوازوں کو بند کرنے کی بجائے انہیں مسئلہ حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے استعمال بھی کرے۔ آج وقت ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کا نہیں ان سے سبق سیکھ کر قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کا ہے۔