گوجرانوالہ‘شادی شدہ خاتون زیورات نقدی لیکر آشنا کیساتھ فرار‘ مقدمہ درج

اتوار اپریل 23:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) گوجرانوالہ میں 2بچیوں کی ماں طلائی زیورات اور نقدی لیکر آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ چراغ پورہ راہوالی کے رہائشی امانت علی کے بیٹے تنویر احمد بٹ کی شادی پانچ سال قبل کوٹلی پیر احمد شاہ کے بابر کی بیٹی انوشہ بی بی سے ہوئی تھی جسکے بطن سے 2بچیاں پیدا ہوئیں، اس کا شوہر تنویر احمد بٹ کچھ عرصہ قبل روزگار کے سلسلہ میں عراق چلا گیاجہاں سے اپنی بیوی بچوں کو خرچہ بھیجتا رہا، بعد میں اس نے اصغر بٹ محلہ چراغ پورہ سے ناجائز مراسم پیدا کرلئے اور نوشہ بی بی اپنے گھر سے اڑھائی تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ 70ہزار روپے نقدی آشنا اصغر اور اس کے سہولت کار سلیم کے ہمراہ فرار ہو گئی۔

پولیس تھانہ کینٹ نے اس کے سسر امانت علی کی درخواست پر محمد اصغر اور اس کے سہولت کارسلیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔