پاکستان مخالف قوتیں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کرملک میں انتشار اور بد امنی پھیلانااوراپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ‘پاکستان کی بقاء و سلامتی نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے ‘انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی کا’’تقریب بخاری و سالانہ کانفرنس‘‘ کے حوالے سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کرملک میں انتشار اور بد امنی پھیلانااوراپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ،پاکستان کی بقاء و سلامتی نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے ، مدینہ منورہ کی ریاست مسلم اور غیر مسلموں کے حقوق کی محافظ تھی ، انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اسلام کے بنیادی عقائد ہیں جن کومانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔

ان بنیادی عقائد میں ختم نبوت کا عقیدہ اساسی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ہر مسلمان کا ایمان ہونا ضروری ہے۔گذشتہ روز 27 اپریل کو جامع القدس چوک دالگراںمیں منعقد ہونے والی ’’تقریب بخاری و سالانہ کانفرنس‘‘ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمان کی علامت ہے اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ہر کارکن، امت مسلمہ کا ہر فرد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے اس پر ایمان لائے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں مسلکی، لسانی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کا فائدہ اب تک امریکہ اور اسرائیل اٹھا رہے ہیں۔ علماء اور عوام اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں ۔اور ملک دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہ ہونے دیں۔

متعلقہ عنوان :