وطن عزیز کی تاریخ شہداء کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہیں ‘کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں دے کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ‘مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے ‘جو قومیں اپنے مقاصد کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ‘زندہ قومیں اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

جی او سی مری میجر جنرل اطہر عباس منعقدہ سپرنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) جی او سی مری میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی تاریخ شہداء کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہیں کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں دے کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے مقاصد کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں زندہ قومیں اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کا ادراک کرتے ہوئے یکجا ہو کر آگے بڑھنا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سردار محمد حسین سٹیڈیم میں منعقدہ سپرنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ٖڈپٹی کمشنر باغ سردار وحید خان نے کی جبکہ تقریب سے چیئرمین فیسٹیول عبدالقادر خان،میجر وقاص اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر کمشنر پونچھ ڈیژن حمید مغل نے خصوصی شرکت کی تقریب میں باغ کی انتظامیہ کے آفیسران ،آرمی آفیسران نے بھرپور شرکت کی تقریب سے میجر جنرل اظہر عباسی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سپرنگ فیسیٹول بہاراں کے انعقاد سے لوگوں کو تفریحی سہولیات فراہم ہوئی ہیں بچوں نوجوانوں خواتین باغ کے عوام کا جوش وجذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے باغ کے عوام کا جذبہ قابل تعریف ہے انہوں نے ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانی کا ادراک کرتے ہوئے یکجا ہو کر آگے بڑھنا ہو گا موجودہ دور میں پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے معاشرے کو تعصبات کا مقابلہ ہے جس کا بروقت تدارک ضروری ہے آ پ لوگوں کو کشمیر بلکہ پاکستان کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا آپ کا عزم ارادہ جذبہ انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار کرے گاباغ انتظامیہ آرمی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن نیباغ کے عوام کو تفریحی کے مواقع فراہم کیے آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامات پیش کرتے رہیں گے ۔