انجمن محبان مصطفی ؐ آزادکشمیر کے زیر اہتمام 15ویں سالانہ محفل نعت و اصلاح ِ احوال کانفرنس 6مئیکو ہو گی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) تیاریاں شروع‘مرکزی انجمن محبان مصطفی ؐ آزادکشمیر کے زیر اہتمام 15ویں سالانہ محفل نعت و اصلاح ِ احوال کانفرنس 06مئی 2018ء کو ہو گی ‘ کانفرنس کی سرپرستی سجادہ نشین دربار عالیہ جھاگ شریف و سرپرست اعلیٰ دربار عالیہ سالک آباد شریف الحاج میاں محمد شفیع جھاگوی صاحب کریں گے‘ کانفرنس میںشہنشاہ خطابت ،علامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فیض قادری خصوصی خطاب کریں گے ‘ مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت انجمن محبان مصطفی ؐ آزادکشمیراقبال پیرزادہ نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کے مرکزی عہدیداران کا ایک اجلاس گوجرہ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر انجمن محبان مصطفی میاں محمد شفیق جھاگوی ، سینئر نائب صدر ملک اعجاز، نائب صدر سلیم نذیر، جنرل سیکرٹری راجہ محمد تنویر مجید ، جائنٹ سیکرٹری وصی احمد شیخ ، چیف آرگنائزر فیصل رشید ، کوارڈینیٹر نوید لون، سیکرٹری مالیات شاکر ترک ، ڈپٹی سیکرٹری مالیات فائز اعوان ، ڈپٹی سیکرٹری نشرواشاعت محمد شبیر کشمیری ، سیکرٹری امور نوجوانان عاصم اعوان ، سیکرٹری تنظیمی امور زبیر چغتائی نے شرکت کی ‘اجلاس میں مورخہ06مئی 2018ء کو انجمن محبان مصطفی ؐ کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ محفل نعت و اصلاح ِ احوال کانفرنس منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا ‘کانفرنس کی سرپرستی سجادہ نشین دربار عالیہ جھاگ شریف و سرپرست اعلیٰ دربار عالیہ سالک آباد شریف الحاج میاں محمد شفیع جھاگوی صاحب کریں گے جبکہ کانفرنس سے شہنشاہ خطابت ،علامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فیض قادری خصوصی خطاب کریں گے ‘ محفل نعت و اصلاح ِ احوال کانفرنس میں کراچی سے خصوصی طور پر محمود الحسن اشرفی شرکت کریں گے اور بارگاہ رسالت مآ ب ؐ میں گل ہائے عقید ت نچھاور کریں گے ‘ محفل نعت ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد چوک بوائز ہائی سکول گوجرہ میں منعقد کی جائے گی جس میں خواتین کے لیے علیحدہ پردے کاانتظام کیا گیا ‘محفل میں ایک خوش نصیب کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :