پاکستان نعت کونسل کے زیراہتمام بارہواں قومی مقابلہ حسن نعت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

مصطفائی ماڈؒ سکول اپراڈہ میں مظفرآباد شہر اور گرد و نواح کے نعت خواں بچوں اور بچیوں نے مقابلے میں بھرپور حصہ لیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

․مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان نعت کونسل کے زیراہتمام بارہواں قومی مقابلہ حسن نعت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ‘مصطفائی ماڈؒ سکول اپراڈہ میں مظفرآباد شہر اور گرد و نواح کے نعت خواں بچوں اور بچیوں نے مقابلے میں بھرپور حصہ لیا ‘ ننھے ثناء خوان مصطفی ؐ نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں گل ہائے عقید ت نچھاور کر کے حاضرین سے خوب داد وصولی کی ‘ مقابلے میں ججز کے فرائض ڈاکٹر محمود احمد طارق ،ممتاز نعت خواںعبدالحمید قادری قلندری اور محمد کامران عرشی نے سرانجام دیئے جبکہ کے سیکرٹری کے فرائض چیف آرگنائزر پاکستان نعت کونسل میاں عبدالقیوم ترازی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے انجام دیئے ‘کوارڈینیٹر پاکستان نعت کونسل اشتیاق حسین بخاری نے مقابلے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں مقابلوں کا آغاز الحمداللہ آج مصطفائی ماڈل سکول اپراڈہ مظفرآباد آزادکشمیر سے ہوچکا ہے‘ آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں مقابلوں کا شیڈول جار ی کر دیا گیا ہے پورے پاکستان اور آزادکشمیر کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب طلباء و طالبات آزادکشمیر کے فائنل مقابلہ جو کہ 18ستمبر کو مظفرآباد میں ہوگا حصہ لے سکیں گے ‘ مقابلہ میں شرکت کے لیے 3کیٹیگریز بنائی گئی ہیں طلباء میں پہلی کیٹیگری 5تا 12سال دوسری12تا 22سال جبکہ طالبات کی صرف ایک کیٹیگری 5تا 12سال مقابلہ میں حصہ لے سکے گی اور مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء اپنا فام ب یا شناختی کارڈ ہمراہ لانے کے پابند ہو ں گے ‘ آزادکشمیر بھر کے سلیکشن پر وگرامات میں سلیکٹ ہونے والے اور آزادکشمیر کے فائنل میں کامیاب ہونے والے پورے پاکستان کے فائنل مقابلہ میں شامل ہونے کے اہل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :