ہماری حکومت نے خطہ میں ترقیاتی کاموں کا بیٹر ا اٹھایا ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت انشااللہ عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی ‘ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا ، بھمبر کی تعمیرو ترقی کے لئے عملی اقدامات شروع کر دئے ہیں

قائمقام وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق کا تقریب سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) قائمقام وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے خطہ میں ترقیاتی کاموں کا بیٹر ا اٹھایا ہے ، مسلم لیگ نون کی حکومت انشااللہ عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی ، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا ، بھمبر کی تعمیرو ترقی کے لئے عملی اقدامات شروع کر دئے ہیں جن میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جس میں عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بھمبر گجرات اور بھمبر میرپور روڈ کو نیا بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلڈرن پارک میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھو ں سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ، اور ضلع کونسل کی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے عوام کو بہتر سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ ریاست بھر کی تعمیرو ترقی کا عزم کر رکھا ہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد حکومت نے ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ بھمبر میں اسی سلسلہ میں مین سڑکوں کے ساتھ ساتھ لنک سڑکوں شہر بھر کی گلیوں کو نیا بنانے کے ساتھ ساتھ پختہ کیا جا رہا ہے ہم نے شہر کی ترقی کے لئے وافر فنڈز مختص کئے ہیں بھمبر گجرات روڈ اور بھمبر میرپور سڑک کو نیا بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ہم نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کی ہے اور ہمیشہ علاقے کی بہتری اور تعمیرو ترقی کا کام کیا ہے اللہ کے کرم سے جتنی بھی ترقی ہوئی اس کا سہرا ہمارے حصہ میں ہی آتا ہے عوام جانتی ہے کہ ان کا ہم نے کیا دیا اور دیگر لوگوں نے بھمبر کے ساتھ کیا کیا جنہوں نے ہمیشہ ترقی کی مخالفت ہی کی لیکن ہمیں کوئی غم نہیں کیونکہ ہم نے ہمیشہ شہر کو کچھ نہ کچھ دیا پلوں کی بات ہو یا سیوریج منصوبہ ہو بائی پاس سڑکوں سمیت دیگر بڑے بڑے منصوبوں کو مکمل کرنے کی اللہ نے ہمیں ہی توفیق دی اورآج پھر بھمبر میں ہم نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ضلع کونسل کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا ہے انشااللہ آئیندہ بھی تعمیرترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :