مظفرآباد‘مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق‘7زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) گزشتہ روز 2مختلف مقامات پر ٹریفک حادثے جبکہ دریائے نیلم میں ڈوبنے سے ایک خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،، 7زخمی ، 4کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے ،? جن کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے ، مظفرآباد سے دھتورہ جاتے ہوئے بٹل کے مقام پر سڑک کی خستہ خالی کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے ایک افراد جاں بحق جبکہ6زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا جن میں سے تین کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرا واقعہ وادی نیلم جبڑوہ گائوں کے رہائشی عباس بلوچ کی بیوی اور 4سالہ بچی نسواں نالے کے اوپر نسب لکڑی کا پل کراس کرتے ہوئے نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں بچی کو شدید زخمی حالت میں زندہ بچالیا جبکہ ماں کی میت تاحال نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مظفرآباد سے دھتورہ جاتے ہوئے جیپ بٹل کے مقام پر سڑک کی خرابی کے باعث نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق 6زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے ! جنہیں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک اور واقعہ وادی نیلم کے نواحی علاقے جبڑ پڑیاں نسواں نالے پر لکڑی کا پل کراس کرتے ہوئے ماں بیٹی نالے میں جاگری جن سے بچی کو شدید زخمی حالات میں زندہ نکال لیا جبکہ ماں کی میت تاحال نہ مل سکی ، بچی کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے ، دونوں واقعہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 7شدید زخمی ، جن میں سے چار کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔