مظفرآباد‘ دھنی نوسیری کے مقام پر پتھر لگنے سے 2 افراد جاں بحق ‘4 زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث باہر سے آنے والے سیاحوں کو انٹری پوائنٹ پر گائیڈ لائن نہ ملنے پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کیلئے نہ تو کوئی پلان ہے نہ ہی تجویز ، گزشتہ روز دھنی نوسیری کے مقام پر پتھر لگنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے جو کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اِسکے ذمہ دار کون ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہے ! وہاں باہر سے آنے والے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جو وادی نیلم ، پیرچناسی ، کیل، شاردہ ، لیپہ کی جانب رخ کرتے ہیں ، وہاں بارشوں اور برفباری ،، لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں نہ تو ضلعی انتظامیہ نے کوئی چیک پوسٹ بنائی ہے نہ ہی محکمہ پولیس نے گائیڈ لائن کیلئے پوسٹر وہاں باہر سے آنے والے سیاح اپنی مدد آپ ، مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں جس کی بڑی وجہ راستوں کا علم نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا شکار بن جاتے ہیں جس کے ذمے دار ضلع انتظامیہ ، پولیس اور محکمہ سیاحت ہے ، یہی وجہ ہے گزشتہ دنوں لاہور کی فیملی کو ، جو وادی نیلم گھومنے پھرنے کی غرض سے جارہے تھے کہ پنجگراں کی حدود دھنی نوسیری کے مقام پر حادثہ پیش آیا ، لینڈ سلائیڈنگ کراس کرتے ہوئے اوپر سے پتھر کار پر آکر لگا جس کے نتیجے میں2بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 4خاندان کے باقی افراد زخمی ہوگئے جن کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا جن کی حالات بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت محکمہ سیاحت کو چاہیے ہے کہ وہ انٹری پوائنٹ پر بارشوں سے اگاہی کیلئے باقاعدہ ایک ٹیم اور بڑے بڑے پوسٹر مختلف علاقو ں کی نشاندہی کرنے کیلئے لگائے جائیں جہاں باہر سے آنے والے سیاح باخبر رہیں جس سے سیاحوں کی زندگی محفوظ رہ سکے۔