ْمیرپور آزاد کشمیر کو وہ ضلع ہے جس کی اکثریت بیرون ملک روزگارکی تلاش میں محنت مزدوری کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردارادا کرتی ہے ‘اسی ضلع کو دوہری قربانی اور متاثرین منگلا ڈیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما محمد اقبال منہاس کی بات چیت

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما محمد اقبال منہاس نے کہا ہے کہ میرپور آزاد کشمیر کو وہ ضلع ہے جس کی اکثریت بیرون ملک روزگارکی تلاش میں محنت مزدوری کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردارادا کرتی ہے اور اسی ضلع کو دوہری قربانی اور متاثرین منگلا ڈیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے مگر کئی سالوں سے میرپور کی مین شاہراہ اور ہال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ٹوٹی سڑکیں بند نالیاں میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ہائی وے لبی تان کر سو گیا میرپور شہر کے عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم میرپور شہر کی کئی اہم شاہرات اور ہال روڈمکمل تباہ انتظامیہ اور اعلیٰ حکام نے مسائل سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے میرپور کی سڑکیں تباہ ہو چکی ہیمرکزی انجمن تاجراں کے رہنما وصدر ٹیلر نگ ایسوسی ایشن محمد اقبال منہاس نے کہا کہ میرپور کی مین شاہراہ اور ہال روڈکئی سالوں سے تباہ ہو چکی اخباروں کی زینت بننے کے باوجود سڑک کی تعمیر مکمل نہ کی جا سکی اور نہ ہی کسی محکمہ نے اس کی جانب دیکھنا گوارہ کیا کئی سالوں سے میرپور کی مین شاہراہ اور ہال روڈجہاں ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں، سکولز اور ہسپتال بھی موجود ہے مگر اس شاہراہ کی جانب کسی محکمہ نے کوئی توجہ نہیں دی دوسری جانب اسی سڑک کیساتھ بنائی گی نالیاں بند پانی کھڑا رہنے سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما وصدر ٹیلر نگ ایسوسی ایشن محمد اقبال منہاس نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میرپور کی حالت پر ترس کرتے ہوئے میرپور کی مین سڑک کی تعمیر کا آغاز کرئے میرپور کے عوام کے مسائل سے چشم پوشی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔