قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق کا دورہ بھمبر ‘مختلف تقریبات میں شمولیت کی

اتوار اپریل 23:20

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق گزشتہ روز اپنے دو روزہ دورہ پر بھمبر آئے ، اس موقع پر انہوں نے مختلف تقریبات میں شمولیت کی ، ریسٹ ہاوس میں عوام کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقاتیں بھی کیں ، عوام مسائل کے حل کے لئے انہوں نے موقع پر بھی ہدایات جاری کیں ، تفصیلات کے مطابق قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق اپنے دو روزہ دورہ پر بھمبر پہنچے جہاں انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی جن میں پنجیڑی ، گوڑھا منجال ، اور بھمبر شہر میں شامل تھیں جبکہ بھمبر شہر ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ضلع کونسل کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جبکہ روز ویلی ریسٹ ہاوس میں انہوں نے عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں اور لوگوں کے مسائل سنے ۔