میرپور میں امن وامان کی صورتحال کوتسلی بخش رکھنے،ضلع سے جرائم پیشہ افراد کاخاتمہ ،لوگوں کوپرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررکردہ نرخوں کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فراہمیکیلئے مجسٹریٹ اورپولیس افسران فرائض کی ادائیگی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں

ڈپٹی کمشنرمیرپور سردار عدنان خورشید خان کا مجسٹریٹ اور پولیس افسران کے اجلا س سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنرمیرپور سردار عدنان خورشید خان نے کہاہے کہ ضلع میرپور میں امن وامان کی صورتحال کوتسلی بخش رکھنے،ضلع سے جرائم پیشہ افراد کاخاتمہ ،لوگوں کوپرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررکردہ نرخوں کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فراہمی،ٹریفک کے نظام میں بہتری ، غیرقانونی اور بغیررجسٹریشن کے گاڑیوں کی چیکنگ ،اشیاء خوردونوش تیارکرنے والے اورہوٹلوں میں صحت وصفائی کے نظام کی پڑتال اور عوامی شکایات کاازالہ کرنے کے لیے مجسٹریٹ اورپولیس افسران اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔

ضلع میرپور جو اوورسیز کاضلع ہے کوامن کاگہوارہ بنایاجائے۔منگلا پل ، دھان گلی اور علی بیگ پل پرچیکنگ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد ضلع کارخ نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ اور پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں قانون وقاعدے کے مطابق سرانجام دیتے ہوئے لوگوں کے فوری حل طلب مسائل حل کریں تاکہ حکومت کی طرف سے گڈگورننس کے عمل کے اثرات عوام کونظرآئیں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے مجسٹریٹ اور پولیس افسران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان، اسسٹنٹ کمشنرمیرپور ساجد حسین، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال،افسرمال راجہ ایاز احمدخان، تحصیلدار چوہدری ربنواز، ڈی ایس پی ندیم عارف، ضلع بھرکے ایس ایچ او صاحبان، ٹریفک سارجنٹ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان نے کہاکہ مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس افسران نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کے سلسلہ میں بھرپوراقدامات اٹھائیںاورضلع بھرسے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے انخلاء کویقینی بنائیں۔ انھوںنے کہاکہ عوامی شکایات کافوری ازالہ کیاجائے۔عوام کوجہاںکہیںکوئی پریشانی اور شکایت ہیں اس کا تدارک کیاجائے۔ روزمرہ کی اشیاء جن میں پھل ،سبزیاں، دودھ ،دہی ،گوشت اور دیگراشیاء ضروریہ شامل ہیں ان کے ریٹس کی پڑتال میں کوئی کوتاہی یالاپرواہی نہ برتی جائے ۔

عوام الناس کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ ضلع بھرمیں ٹریفک کے نظام کی پڑتال کے لیے موثراقدامات اٹھائے جائیں، پبلک ٹرانسپورٹ سے اوورلوڈنگ کاخاتمہ ،بغیر کاغذات وروٹ پرمٹ کے گاڑیوں کی پڑتال کی جائے۔ بغیرہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایس ایچ او صاحبان اپنے اپنے تھانے کی حدود میں غیرریاستی افراد کی رجسٹریشن کے عمل کوتیز کریں ۔

انھوںنے سمرٹورازم فیسٹیول اور دربارعالیہ کھڑی شریف کے سالانہ عرس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دیں۔سمرٹورازم فیسٹیول کوکامیاب کرنے کے لیے انتظامیہ اورپولیس فیسٹیول کمیٹیوں کے ساتھ بھرپورتعاون کرے تاکہ یہ فیسٹیول مثالی فیسٹیول ثابت ہواور لوگوں کی صحت مندانہ تفریح سہولیات میں دلچسپیاں مزیدبڑھیں۔

متعلقہ عنوان :