آل کشمیر مہاجر آرگنائزیشن کا اہم اجلاس نیا چیئرمین منتخب
راجہ وسیم کشمیری آل کشمیر مہاجرآرگنائزیشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب سابق چیئرمین غلام محمد خان نے مہاجرین کو ایک پلیٹ فارم پر متحدومنظم کیا،مقررین
اتوار 22 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
آل کشمیر مہاجر آرگنائزیشن کے نئے راجہ وسیم کشمیری بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ۔
مرکزی مجلس عاملہ اور عہدیداران کی طرف سے نئے منتخب چیئرمین کو مبارکباد پیش کی گئی ۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ،نومنتخب چیئرمین اوردیگر عہدیداران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین غلام محمد خان نے تنظیم کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا موصوف ہمیشہ تنظیم کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں رہے ہیں ۔موصوف کی قیادت میں مہاجرین طلباء کی فیس معافی کا نوٹیفکیشن لینا کسی کارنامہ سے کم نہیں ۔سابق چیئرمین نے مہاجرین کو ایک پلیٹ فارم پر متحدو منظم کیا اور ہر محاذپر مہاجرین کے حقوق کی جنگ لڑی ۔نومنتخب چیئرمین راجہ وسیم کشمیر ی نے کہا کہ آل کشمیر مہاجر آرگنائزیشن مہاجرین کی نمائندہ جماعت ہے مہاجرین کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انشاء اللہ پوری کوشش کروں گا کہ سابق چیئرمین کے اپنائے ہوئے راستہ پر چل کر مہاجرین کے مسائل حل کروں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔خون کا آخری قطرہ بھی آل کشمیرمہاجر آرگنائزیشن کے لیے وقف کروں گا۔سابق چیئرمین گھریلو مصروفیات کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گےمزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.