کشمیریوں کا دشمن پاکستان کا دشمن اورپاکستان کا دوست کشمیریوں کا دوست ہے ‘بھارت کا ہر دوست جسطرح پاکستان کا مخالف ہے اسطرح کشمیریوں کا بھی دشمن ہے ‘بھارت اسرائیل انسانی خون بہانے کا گٹھ جوڑ ہے ‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے سے نوجوانوں سے بینائی چھننے کے حربے استعمال کر رہا ہے

آزاد کشمیر کے وزیر اموردینہ و اوقاف راجہ عبدالقیوم خان کی بات چیت

اتوار اپریل 23:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر اموردینہ و اوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہیکہ کشمیریوں کا دشمن پاکستان کا دشمن اورپاکستان کا دوست کشمیریوں کا دوست ہے بھارت کا ہر دوست جسطرح پاکستان کا مخالف ہے اسطرح کشمیریوں کا بھی دشمن ہے بھارت اسرائیل انسانی خون بہانے کا گٹھ جوڑ ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے نوجوانوں سے بینائی چھننے کے حربے کے بعد ہر وہ جبر کررہا ہے جو اسرائیل نے اختیار کئے ہوئے ہیں مگر اسکے سارے ظلم جبر کشمیریوں کے جبر استقامت کے سامنے گرتی ہوئی دیوار یں ثابت ہوئیں ہیں ، راجہ عبدالقیوم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی دہشت گرد وزیراعظم نریندرا مودی کی لندن آمد پر کشمیریوں نے ایک مقصد ایک خون ایک جسم ہونے کا تاریخی باب رقم کیا ہے جسمیں شریک تمام جماعتوں کے قائدین کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں ، وزیراعظم فاروق حیدر خان اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین ، سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، جماعت اسلامی کے پارلیمان لیڈر عبدالرشید ترابی تحریک انصاف کے ماجد خان سمیت پارلیمانی وفد کے ارکان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھائے تارکین وطن کشمیریوں نے ایک ایسے سنگ میل باب کا آغاز کیا ہے جسکے ثمرات سے کشمیر کی آواز پہلے سے زیادہ قوت سے گونجی ہے اور گونجتی رہے گی ، کشمیریوں کا اتحاد و اتفاق مقبوضہ کشمیر کے بعد بین الاقوامی محاذ پر بھی بھارتی شکست ریز کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔