مظفرآباد کے مختلف تھانوں ، چوکیوں میں پکڑی جانے والی منشیات کو زمین کھاگئی یا پھر آسمان

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف تھانوں ، چوکیوں میں پکڑی جانے والی منشیات کو زمین کھاگئی یا پھر آسمان نہ تو جلائی جارہی ہیں نہ ہی کوئی علم ! پولیس ہر دوسرے روز منشیات پکڑنے کے دعوے تو کررہی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ضلعی انتظامیہ میڈیا کے سامنے منشیات کو جلانے کی کاروائی کریں تاکہ آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں منشیات کی لعنت ختم ہوسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس اپنی کاغذی کارگردگی بنانے کیلئے ہر دوسرے روز چرس ، ہیروئن ، شراب گردہ پکڑنے کے دعوے توکرتی ہے مگر کم و بیش بھی میڈیا کے سامنے منشیات کو لایا گیا ہو ، دفتروں سے ہی پریس ریلیز یں جاری کرکے سب اوکے کی رپورٹ دی جاتی ہے !یہی وجہ ہے کہ بعض تھانوں اور چوکیوں میں تعینات پولیس اہلکار اپنی کارگردگی بنانے کیلئے ذیادہ تر منشیات پر ہی ذور رکھتے ہیں !جہاں خود ہی باہر سپلائی دے کر خود ہی اٴْس کو پکڑ لیتے ہیں جہاں پر منشیات فروش پر ناقص دفعات لگائی جاتی ہیں جو عدالت سے جلد ہی چھوٹ جانا کوئی مشکل بات نہیں ،اِن تھانوں اور چوکیوں پر سینکڑوں درخواستیں التوا کا شکار ہیں جن کی نہ تو کوئی شنوائی ہوئی نہ ہی ملزمان پکڑے گئے وہاں پولیس نے اعلیٰ آفیسرانوں کو بھی لولی پاپ دے کر منشیا ت پکڑنے کے فارمولے پر راضی کررکھا ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ضلعی انتظامیہ پکڑی جانے والی منشیات کو ہر سال مجسٹریٹ کے حکم پر میڈیا کے سامنے جلائی جائیں اور پورے سال میں پکڑی جانے والی منشیات کی تفصیل بتاکر جلائی جائے تاکہ مظفرآباد سے منشیات کی لعنت ختم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :