ڈپٹی کمشنر نیلم نے جنگلات کٹائو کی روک تھام کیلئے چینسہ کے استعمال پر دفعہ 144نافذ کردیا

اتوار اپریل 23:20

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر نیلم محمود شاہد نے نیلم میں جنگلات کٹائو کی روک تھام کے لیئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے چینسہ کے استعمال پر دفعہ 144نافذ کردیا ۔ضلع کی حددود میں چینسہ کا کسی بھی جگہ استعمال پایا گیا توچینسہ مشین ضبط کرتے ہوئے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی کے جنگلات کی کٹائی میں روک تھام کی جائے گی ڈی سی نیلم نے محکمہ جنگلات کو واضح احکامات جاری کردیے کہ نیلم ویلی کے جنگلات کٹائو کی روک تھام کی جائے نیلم کے حسن کو تباہ ہونے سے بچایا جائے جنگلات کٹائی کی روک تھام کے لیئے ٹاسک فورس قائم کی جائیگی جس میں پولیس اور انتظامیہ کے لوگ بھی شامل ہوں گئے ۔

ڈپٹی کمشنر نیلم کے اس اقدام پر عوامی حلقوں میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گی ڈی سی نیلم کے اقدامات کو زبر دست خراج تحسین۔

متعلقہ عنوان :