آزاد کشمیر میں سیاسی تبدیلی کا راستہ مسلم کانفرنس سے ہو کر جاتا ہے‘ وزیر اعظم فاروق حیدر نے وزراء کی فوج بھرتی کر کے غریب عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے لیکن پھر بھی سیاسی تبدیلی کا عمل نہیں رک سکتا ہے

مسلم کانفرنس اٹھمقام کے رہنماء محمد بشیر بٹکی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) مسلم کانفرنس اٹھمقام کے رہنماء محمد بشیر بٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی تبدیلی کا راستہ مسلم کانفرنس سے ہو کر جاتا ہے۔ وزیر اعظم فاروق حیدر نے وزراء کی فوج بھرتی کر کے غریب عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے۔ لیکن پھر بھی سیاسی تبدیلی کا عمل نہیں رک سکتا ہے۔ وزیر اعظم غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی پر بیرون ملک سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کا ترقیاتی 22 ارب روپے کا بجٹ ھکومت نے تعمیر ترقی کے بجائے سیاسی رشوت کی نذر کر دیا ہے وادی نیلم میں دوسالوں میں9 کروڑ روپے لوکل گورنمنٹ کے ذریعے دیہی ترقی کے نام پر خرد برد کئے گئے ہیں شفاف نظام کا دعویدار سپیکر بتائے کہ زمین پر نو روپے بھی کسی جگہ لگے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر کی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے قومی خزانے کے ساتھ ریاست کت وسائل قیمتی پتھروں جعلی دستاویزات پر جنگلات کی کٹائی سمگلنگ کا دھندہ عروج پر ہے یہ ایک بدعائی ٹولہ ہے جس نے مسلم کانفرنس کو کمزور کیا نواز شریف اللہ کی پکڑ اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے صبر کا شکار ہوئے ہیں۔

فاروق حیدر غلام قادر ریاست کے تشخص کی علمبردار جماعت مسلم کانفرنس کو تورنے کی پاداش میں پوری کشمیری قوم اور شہیدوں کے مجرم ہیں۔ مسلم کانفرنس پاک فوج کا ہراول دستہ ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام کی زندگی بچانے کے لئے بنکرز کی تعمیر اور گزارہ الائونس کا ہنگامی بنیادوں پر بندو بست کریں معاملات کو آزادکشمیر کے رحم کرم پر نہ چھوڑا جائے یہ بد کردار لوگوں کا ٹولہ ہے جو کہ دھاندلی کی وجہ سے بیس کیمپ کے عوام پر مسلط ہیں۔ تحریک آزاد کو بچانے کے لئے مسلم کانفرنس کا احیاء ناگزیر ہو چکا ہے۔