عامرخان کی 2سال بعد رنگ میں شاندار واپسی، گریکو کو 39سیکنڈ میں ناک آئوٹ کر دیا

عامرخان نے مقابلہ شروع ہوتے ہی کینڈین حریف پر دائیں اور بائیں طرف سے گھسوں کے تابڑ توڑ حملے کیے،صرف13سیکنڈ کے اندر ہی گریکو گھٹنوں کے بل گر گئے ، عامر نے 39سیکنڈز میں حریف کوناک آئوٹ کر کے مقابلہ جیت لیا رنگ میں اس لیے واپس آیا ہوں کہ بتاسکوں کہ عامر خان کیا ہی ایک بار دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتا ہوں، لائٹ مڈل ویٹ کے مقابلے کے بعد میری تمام تر توجہ کیل بروک کے خلاف فائٹ پر مرکوز ہے،عامر خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لیورپول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39سیکنڈ میں شکست دے کر پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا۔ عامرخان نے مقابلہ شروع ہوتے ہی حریف پر دائیں اور بائیں طرف سے گھسوں کے تابڑ توڑ حملے کیے اور صرف13سیکنڈ کے اندر ہی گریکو کو گھٹنوں کے بل گرا دیا تاہم 1 منٹ سے بھی کم وقت 39سیکنڈزمیں انہوں نے گریکو کو ناک آئوٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو31سالہ عامر خان اور 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان برطانیہ کے شہر لیورپول میں مقابلہ ہوا، عامر خان نے تقریبا دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر دائیں اور بائیں طرف سے گھسوں کے تابڑ توڑ حملے کیے۔

(جاری ہے)

باکسر عامر فائٹ کے آغاز سے ہی حریف باکسر پر حاوی ہوگئے وہ کینیڈین باکسر پر ایسے ٹوٹ پڑے کہ صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل گرا دیا تاہم 1 منٹ سے بھی کم وقت میں انہوں نے گریکو کو ناک آئوٹ کردیا۔

فائٹ اپنے نام کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اور مستقبل میں مزید بڑے مقابلوں کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہ باکسنگ سٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔ عامر خان نے مزید کہا کہ وہ باکسنگ رنگ میں اس لیے واپس آئے ہیں کہ وہ بتا سکیں عامر خان کیا ہی فاتح باکسر نے کہا کہ وہ دوبارہ چیمپئن بننا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ انکا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رنگ سے وہ دو سال تک باہر رہے تاہم جم میں سخت محنت کر تے رہے تھے جس کا صلہ انکو فائٹ میں فاتح کی صورت میں ملا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی جم پریکٹس کے دوران ایک دن کی بھی چھٹی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اس لائٹ مڈل ویٹ کے مقابلے کے بعد میری تمام تر توجہ کیل بروک کے خلاف فائٹ پر مرکوز ہے ۔ واضح رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چیمپیئن عامر خان لاس ویگس 2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آئوٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جب کہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :