پی سی بی کے زیر اہتمام فاسٹ بالرز کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ (آج)شروع ہوگا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیراہتمام فاسٹ بالرز کی مہارت کو نکھارنے کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ (آج)پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ کیمپ کیلئے ملک بھر سے 25 فاسٹ بائولرز کو مدعو کیا گیا ہے جن میں نوید احمد، شاہنواز، ماجدعلی، کلیم اللہ، شادب مجید، عاطف جاوید، ارشد، احسان اللہ، محمد ثاقب، ذوالقرنین آفریدی، ایم عادل کاکڑ، عزیز اللہ، حمایت اللہ وزیر، فہد عارف، زاہد اقبال، انس خان ، محمد زمان، ابرار احمد اور بلال شاہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کوچز بائولرز کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے ان کی معاونت کریں گے۔