مکی ارتھر کے جذباتی خطاب نے کرکٹرز میں نیا جوش بھر دیا

اتوار اپریل 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) مشکل ٹور سے قبل مکی آرتھر کے جذباتی خطاب نے کرکٹرز میں نیا جوش بھر دیا، انہوں نے ٹیم کو100فیصد صلاحیتوں کے اظہار کی تلقین کردی۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے لاہور میں تربیتی کیمپ کا اختتام ہو گیا،اس موقع پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جذباتی خطاب بھی کیا،میدان میں ایک طرف لگائے گئے شامیانے کے نیچے جمع ہونے والے کرکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر بھرپور توجہ اور محنت کے ساتھ میچز میں کم سے کم غلطیاں کی جائیں تو مضبوط حریفوں کو بھی زیر کرنا ناممکن نہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ٹور ایک نیا چیلنج ہے جس کو قبول کرتے ہوئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، سب کو اپنی 100 فیصد صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ میں کارکردگی دکھانے کیلیے کنڈیشنز کو جلد سمجھنے اور ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر ضروری دبا سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ حاضر دماغی سے حریف کی کمزوریوں کیخلاف اپنی طاقت کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :