حکومت نے رواں سال رمضان میں 19 اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا پلان تیار کر لیا

عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر بازار کی نسبت کم داموں میں اشیائے خوردونوش میسر ہوں گی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) حکومت نے رواں سال رمضان میں 19 اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا پلان تیار کر لیا ،جس کے تحت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر بازار کی نسبت کم داموں میں اشیائے خوردونوش میسر ہوں گی، فی کلو آٹے پر 4روپے ، فی کلو چینی پر 5روپے ،جبکہ گھی پر فی کلو 15روپے کی سبسڈی کا پلان تیار کیا گیا ہے ، فی کلو دال چنا پر 20روپے، دال مونگ پر 15روپے، بیسن پر 20روپے ،کھجور پر 30روپے ، باسمتی چاول 15روپے ، کالی چائے پر 50روپے اور دودھ پر فی کلو 15روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں سال کے لئے رمضان ریلیف پیکج کا پلان تیار کر لیا ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی سٹورزمیں 19اشیائے خوردونوش پر 1.73بلین کی سبسڈی دی جائے گی ، فی کلو آٹے پر 4روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، جبکہ فی کلو چینی پر 5روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، جبکہ گھی پر فی کلو 15روپے کی سبسڈی کا پلان تیار کی گیا ہے ، اس کے علاوہ دالوں پر بھی سبسڈی دی جائے گی ، دال چنا پر فی کلو 20روپے ، دال مونگ ( دھلی ہوئی )پر فی کلو 15روپے ، دال ماش ( دھلی ہوئی) پر فی کلو 10روپے جبکہ دال مسور پر فی کلو 10روپے سبسڈی دی جائے گی ، بیسن پر فی کلو 20روپے ،کھجور پر فی کلو 30روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، باسمتی چاول پر فی کلو 15روپے جبکہ سیلا چاول اور ٹوٹا چاول پر بھی فی کلو 15روپے سبسڈی دی جائے گی ، کالی چائے پر فی کلو 50روپے اور دودھ پر فی کلو 15روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج میں پچاس ہزار میٹرک ٹن آٹے پر 200 ملین کی سبسڈی دی جائے گی‘ 40ہزار میٹرک ٹن چینی پر 200ملین‘ تیس ہزار میٹرک ٹن گھی پر 450ملین‘ بیس ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل پر 200ملین‘ 25 سو میٹرک ٹن دال چنا پر پچاس ملین‘ 2500میٹرک ٹن باسمتی چاول پر 37ملین اور 700میٹرک ٹن سیلا چاول پر 10ملین کی سبسڈی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :