پشتون بھائیوں کو فوری رہا ، جلسے کی اجازت دی جانی چاہیے‘ مریم نواز

ظلم و زیادتی کیخلاف اٹھنے والی آوازوں کو زبردستی دبانے کی کوشش نہ کبھی کامیاب ہوئی ہے نہ ہو گی‘ وجوہات کا سدِباب کیا جائے‘یہ ملک اتنا ہی ان کا ہے جتنا ہم سب کا‘ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا ٹویٹ

اتوار اپریل 23:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور میں پکڑے گئے پشتونوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشتون بھائیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے اور جلسے کی اجازت دی جانی چاہیے، یہ ملک اتناہی ان کا ہے جتنا ہم سب کا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے مزید کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو زبردستی دبانے کی کوشش نہ کبھی کامیاب ہوئی ہے نہ ہو گی، وجوہات کا سدِباب کیا جائے۔

پشتون بھائیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے اور جلسہ کی اجازت دی جانی چاہیے۔ یہ ملک اتنا ہی ان کا ہے جتنا ہم سب کا۔واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے آج (اتوار کو) لاہور کے موچی گیٹ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پی ٹی ایم کے کئی رہنمآں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔