عارف والہ ‘ساہیوال روڈ پر ٹریفک حادثہ ‘4افرادجاں بحق‘10 زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) عارف والہ ساہیوال روڈ پر ٹریفک حادثہ کے چار شدید زخمی جاں بحق۔ابتدائی طبی امداد دئے بغیر ایمر جنسی سے وارڈ میں بھیج دئے گئے تھے ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان۔تفصیلات کے مطابق ایک اے سی مسافر بس نمبر 576/LESلاہور سے چشتیاں جاتے ہوئے عارف والا ساہیوال روڈ پر چک 119/9Lکے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 14مسافر شدید زخمی ہوئے ان مسافروں میں سے چار مسافروں محمد یوسف65سالہ ں پاکپتن،خالد شان 45سالہ ملتان،،محمد مظہر 60سالہ ،میاں چنوں اور محمد سلیم 40سالہ مکہ کوٹ کالونی چشتیاں کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کی ایمر جنسی شعبہ حادثات لایا گیا جہاں ایمر جنسی کے ڈاکٹروں نے زخمیوں کے طارٹ بنائے جن پر بلڈ پریشر ،پلس (BP ,PLS)صفر اور ابتدائی طبی امداد دئے بغیر نیورو سر جری وارڈ میں بھیج دیا جہاں چار زخمی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

شدید زخمیوں کے ملتان،،میاں چنوں،پاکپتن اور چشتیاں کے ورثاء نے احتجاج کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایمر جنسی وارڈ میں ابتدائی طبی امداد دئے بغیر شدید زخمیوں کو وارڈ میں بھیجنے کا نوٹس لیا جائے اور ایمر جنسی کی سر جری کی ادویات کہاں گئیں۔ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال سر جری کے پروفیسر ہونے کے با وجود ایمر جنسی وارڈ میں سر جری کی سہولیات زخمیوں کو فراہم نہ کر نا سرار سر زیادتی ہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل ہے اور ٹریفک حادثہ کے چار زخمیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائے۔