امریکا مسیحی پادری کے بدلے گولن کو حوالے کرے، طیب اردگان
ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ رہے ہیں، ہمیں اپنے اسٹریٹجیک پارٹنرز سے خطرات لاحق ہیں، ہنگامی حالات کے دوران تمام سیاسی جماعتیں صحتمندانہ طریقے سے انتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں، امریکہ کی جانب سے تنقید ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے،ترک صدر کا انٹرویو
اتوار 22 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شام میں موجود اڈے کس کے خلاف ہیں امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کررہا ہے۔
شام کے مشرق میں امریکہ نے پانچ ہزار ٹریلر اسلحے سے لدے ہوئے روانہ کیے ہیں۔ ہم امریکہ کو رقم فراہم کرتے ہوئے اس قسم کے اسلحے کو خریدنے سے قاصر ہیں لیکن یہ دہشت گرد تنظیمیں بلا معاوضہ یہ جدید اسلحہ اور سازو سامان حاصل کررہی ہیں۔اس کا مطلب ہے ہمیں کہاں سے خطرہ لاحق ہی ہمیں یہ تمام خطرات اپنے ہی اسٹریٹجیک پارٹنرز سے لاحق ہیں۔ ہمیں شام سے بھی مختلف مقامات سے خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے ملک میں جاری ہنگامی حالات کے دوران انتخابات کروانے سے متعلق کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کے دوران تمام سیاسی جماعتیں صحتمندانہ طریقے سے انتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اس قسم کی تنقید ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ کیونکہ جس قسم کی دھاندلیاں امریکہ میں ہوتی ہیں اس قسم کی کوئی دھاندلی یہاں پر نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دائرہ کار میں وہ یورپ کے ایک ملک جس کا نام ابھی وہ نہیں بتائیں گے میں ترک باشندوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے بارے میں کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک 16 ہزار 650 دہشت گردوں کا قلع قمع کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.