بھارتی حکمرانوں کا جنگی جنون عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے ‘اگر عالمی برادری نے اس کا بروقت نوٹس نہ لیا تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور یہ ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد کی بات چیت

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کا جنگی جنون عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے اور اگر عالمی برادری نے اس کا بروقت نوٹس نہ لیا تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور یہ ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں جاری جدوجہد آزادی کشمیریوں کو اپنی تحریک حریت ہے اس میں کوئی بیرونی مداخلت نہ ہو رہی ہے بلکہ کشمیری اپنی جنگ خود لڑ رہے ہیں ۔ کشمیریوں کا قاتل مودی جہاں بھی جائے گا ہم اسکے پیچھے جائیں ۔ کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔ ایک پریس ٹاک میں گفتگو کے دوران چوہدری مسعود خالد نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔