آزاد کشمیر حکومت کی ترجیحات متعین شدہ ہیں ‘جن کے تحت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے سلسلہ جاری رکھا جائیگا‘ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک کاوشیں جاری رکھی جائیں گی

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق کا تقریب سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کی ترجیحات متعین شدہ ہیں جن کے تحت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے سلسلہ جاری رکھا جائے گااور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک کاوشیں جاری رکھی جائیں گی انکی حکومت نے عوام الناس کو جملہ بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کی ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران چوہدری محمد اسحق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل کے حل اور ان کی آباد کاری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو زبردست الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے باور کروایا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں ۔ انہوں نے سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعویٰ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ۔