خورشید راز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آٹھ مقام تعینات، نوٹیفکیشن جاری‘ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

اتوار اپریل 23:20

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) خورشید راز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آٹھ مقام تعینات، نوٹیفکیشن جاری، موصوف نے چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آٹھمقام کی تعیناتی کا معمہ حل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھ مقام کے رہائشی شخص خورشید راز کو ایدمنسٹریٹ بلدیہ آٹھ مقام تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ موصوف نے چارج سنبھال لیا ہے۔ لالہ وارڈ کے امیدوار اور ملانڑاں گروپ نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔