ہٹیاں بالا میں پہلی مرتبہ شہربانو ہسپتال میں نیوروسرجن کلینک کا افتتاح کردیا گیا

اتوار اپریل 23:20

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ہٹیاں بالا میں پہلی مرتبہ شہربانو ہسپتال میں نیوروسرجن کلینک کا افتتاح کردیا گیا افتتاح ایم ڈی شہربانو ہسپتال ڈاکٹر طیبہ شوکت،صدر تنظیم الاعوان آزادکشمیر ڈاکٹرذوالفقار قاضی،نیورو سرجن ڈاکٹرخواجہ سجاد ڈار،صدر پی ایم اے ڈاکٹرمحمدیاسین نے کیا اس موقع پر مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اس موقع پر ایم ڈی شہربانو ہسپتال ڈاکٹر طیبہ شوکت ،نیوروسرجن ڈاکٹر خواجہ سجاد ڈار نے کہا کہ ہٹیاں بالا ایک بڑا اورنوزائیدہ ضلع ہے مگر یہاں پر کوئی نیورو سرجن نہیں ہے جس کیو جہ سے لوگوں کو بھاری اخراجات اٹھا کر ایبٹ آباد،اسلام آباد جانا پڑتا تھا اب ماہر سرجن دماغ،حرام مغز،اب ہٹیاں بالا شہربانو ہسپتال میں ممکن ہوگا اس موقع پر عوامی راہنمائوں سردارسعیدظفرعباسی،محمدفریدخان،قاری امتیاز مغل،چیئرمین نعمان نصیر ویلیفئر ٹرسٹ نصیر مغل ،خواجہ ناصر الدین چک،لیاقت علی اعوان،سید جواد ہمدانی نے ڈاکٹر خواجہ سجاد ڈار کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہٹیاں بالا کی عوام ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :