آذربائیجان میں نوروز محمدوف کی قیادت میں نئی کابینہ کی منظوری

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) آذربائیجان میں گیارہ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر الہام علی ایف نے نئی کابینہ کی منظوری دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے ملک کے نئے وزیراعظم کیلئے نوروز محمدوف کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ وزارت عظمی سنبھالنے سے قبل ملکی صدر الہام علی ایف کے خارجہ امور کے مشیر تھے ۔ وہ آذربائیجانی صدر کے دفتر کے نگران بھی رہ چکے ہیں۔نئی کابینہ میں زیادہ تر ایسے نام شامل ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی وزیر کے طور پر فرائض سر انجام دیے تھے۔ محمدوف کے نام کی توثیق ایسے وقت میں کی گئی ہے جب الہام علیئیف نے چوتھی مدت صدارت کے الیکشن میں کامیابی ابھی چند روز قبل حاصل کی تھی۔