سعودی عرب میں ہنگامی طور پر تعلیمی اداروں کی بندش

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

سعودی عرب میں ہنگامی طور پر تعلیمی اداروں کی بندش
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سعودی عرب میں خراب موسم کے باعث "شمالی سرحدی" صوبے میں محکمہ تعلیم نے اتوار کے روز تمام اسکولوں میں تدریسی عمل معطل رہا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبے میں محکمہ تعلیم کے سرکاری ترجمان خالد المضیانی نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ تدریسی عمل معطل رکھنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق رپورٹ میں اتوار کے روز مزکورہ صوبے میں گرد و غبار کی آندھی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔المضیانی نے باور کرایا کہ تدریسی عمل کے معطل رہنے کے دنوں کی تلافی کے لیے متبادل پیریڈز کا طریقہ کار نافذ العمل ہو گا۔