ایران کے سابق پراسیکیوٹر قتل کے الزام میں گرفتار

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ایران کے سابق پراسیکیوٹر سعید مرتضائی قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بتایا ہے کہ مرتضائی کو ایران کے شمالی صوبے مازان داران کے شہر سے گرفتار کیا گیا اور انہیں تہران کی جیل میں منتقل کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سابق پراسیکیوٹر کو اگست2010میں ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا ، ان پر تین افراد کے قتل کا الزام ہے۔نومبر2017میں انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ، یہ سزا انہیں ایک شخص کو غیر قانونی طور پر جیل رکھنے پر سنائی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :