کراچی کے ساتھ ماضی میں ہوا وہ زیادتی اور ظلم کی داستان ہے، کراچی میںملکر ہر گھر میں پانی اور بجلی پہنچا ئیں گے، کوشش کریں گے کراچی کے عوام کے دکھ اور محرومیوں کو خوشیوں میں بدلیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات وزیر اعظم کے سامنے رکھوں گا، کراچی میں رینجر آپریشن کے بعد امن واپس بحال ہوا، میں تنقید کرنے نہیں بلکہ امن بھائی چارے کا پیغام لیکر کراچی آیا ہوں، 70سال میں صرف تقریر یں اور باتیں کی گئیں، عملی کام نہیں کیئے گئے، عوام کے مسائل حل ہونے سے ہی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ ماضی میں ہوا وہ زیادتی اور ظلم کی داستان ہے، کراچی میںملکر ہر گھر میں پانی اور بجلی پہنچا ئیں گے، کوشش کریں گے کراچی کے عوام کے دکھ اور محرومیوں کو خوشیوں میں بدلیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات وزیر اعظم کے سامنے رکھوں گا، کراچی میں رینجر آپریشن کے بعد امن واپس بحال ہوا، میں تنقید کرنے نہیں بلکہ امن بھائی چارے کا پیغام لیکر کراچی آیا ہوں، 70سال میں صرف تقریر یں اور باتیں کی گئیں، عملی کام نہیں کیئے گئے، عوام کے مسائل حل ہونے سے ہی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

اتوار کو شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر کراچی کا یہ میرا دوسرا دورہ ہے، بہادرآباد میں ہونے والی ملاقات مفید رہی ہے، ایم کیو ایم رہنمائوں سے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں آیا، کراچی کئی شہیدوں کے افراد کو آغوش میں لیئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے ساتھ ماضی میں جو ہوا وہ زیادتی اور ظلم کی داستان ہے ، جتنے بھی فنڈز کراچی کیلئے دیئے گئے وہ کہاں ہیں میں یہاں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں، کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے اس کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے، بھتہ اور ٹارگٹ کلنگ نے کراچی کو تباہ کردیا ہے، کراچی میں امن قائم نہ ہوتا تو پاکستان میں امن قائم نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے رینجر ز کو کراچی آپریشن کا سونپا ، آج کراچی میں 90فیصد امن لوٹ آیا ہے۔ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے۔ میں یہاں تنقید کرنے نہیں امن اور بھائی چارے کا پیغام دینے آیا ہوں۔ عوام کے مسائل حل ہونے سے ہی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی آئیں گے۔ وزیر اعظم سے گزارش کی ہے کہ پانی اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنا ہے، رمضان میں کراچی کو بلاتعطل بجلی ملنی چاہیے، 70سال صرف تقریر یں اور باتیں کی گئیں کوئی عملی کام نہیں کیا گیا، ہم کوشش کریں گے کہ کراچی کے عوام کے دکھ اور محرومیوں کو خوشیوں میں بدلیں۔ ہم سب ملکر کراچی میں گرین لائن اور ییلولائن منصوبے بنائیں گے، کراچی کے بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکڑک ہے۔