الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر 45اضلاع کے 556اعتراضات نمٹا دیئے

لاہور ، ملتان اور ساہیوال سمیت 8اضلاع کے 218 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ ، 55اضلاع کے 420اعتراضات2 مئی تک سنے جائیں گے

اتوار اپریل 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر 45اضلاع کے 556اعتراضات نمٹا دیئے جبکہ لاہور ، ملتان اور ساہیوال سمیت 8اضلاع کے 218 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، 55اضلاع کے 420اعتراضات2 مئی تک سنے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک 54ااضلاع کے اعتراضات سنے جاچکے ہیں جن میں سے الیکشن کمیشن نے 45اضلاع کی556اعتراضات نمٹائے دیئے ہیں ، جبکہ لاہور ، ملتان اور ساہیوال سمیت 8اضلاع کے 218 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے ، جبکہ مزید 55اضلاع کے 420اعتراضات 2مئی تک سنے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ، کرک ، کو ہاٹ ، سوات ، صوابی ، نوشہرہ اور بونیر کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ کچھ اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو منظور بھی کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ملتان ، لودھراں ، لاہور،، اور خانیوال کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ ( آج) پیر کو سنائے گا جبکہ ضلع اوکاڑہ ،ساہیوال، بہاولنگر ، اور رحیم یار خان کے اعتراضات پر فیصلہ منگل کو سنایا جائے۔

( ع ا)