وفاقی وزیرسردار محمد یوسف متفقہ طور پر گوجر قوم کے قائد اور ورلڈ گوجر سپریم کونسل کے چیئرمین منتخب

وطن عزیز کے حصول کے لیے گوجر برادری میں سے ہر طبقہ کے افراد نے بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں آج بھی اس ملک کے نظریاتی سرحدات کے بات ھو یا جغرافیائی سرحدات کی بات ھو ہر شعبہ میں خدمات کے حوالے سے گوجرقوم آگے نظر آئے گی ، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قوم کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار کریں ، میں ایک خادم کی حیثیت سے برادری کی فلاحی، رفاہی، تعلیمی اور تربیتی تمام تنظیموں کے ساتھ ہوں،اجلا س سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

�سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو متفقہ طور پر گوجر قوم کا قائد اور ورلڈ گوجر سپریم کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا،اس امرکا فیصلہ گزشتہ روز اسلام آباد میں گوجر قوم کی تمام سماجی تنظیموں ' عمائدین اور بزرگوں کے آل پاکستان نمائندہ اجلاس میں کیاگیا۔ورلڈگوجرسپریم کونسل میں ہر تنظیم کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے علاوہ تین دیگر عہدیدارشامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ سجاد قمر ' مولانا عبدالمجید ہزاروی ' ملک محمد اعظم ' اور گوجر کلب انٹرنیشنل کی دعوت پر مقامی فورسٹار ہوٹل میں گزشتہ روز گرینڈ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں گوجر قوم کی فلاح وبہبود اور پاکستان کی ترقی واستحکام کے حوالے سیبرادری کے کردار پر غور وخوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھی اسی حوالے تنظیموں کے نمائندہ شخصیات کے دو اجلاس اسلام آباد میں منعقد ھوچکے تھے ۔

اس خصوصی اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف,وزیرتعمیرات حکومت آزاد جموں وکشمیر چویدری محمد عزیز,وزیر زکو آزاد جموں و کشمیرچوہدری یاسین گلشن,ایم پی اے ملک عمر فاروق,سابق ایم پی اے فیاض الحسن چوہان , سینیئر صحافی حفیظ اللہ عثمانی 'سابق مشیرحکومت آزاد کشمیر میجر(ر)محمد حفیظ,چیئرمین یونین کونسل بھڈانہ کلاں اور این اے 54 کے امیدوار ملک حفیظ الرحمان ٹیپو,بابائے گوجری رانا فضل حسین,سوات کیسابق نائب ضلع ناظم ڈاکٹر ممتازگوجر ,انجمن گوجراں کے صدر چوہدری علی اکبر,سیکرٹری جنرل چوہدری علی محمد صابر' سیکرٹری اطلاعات چوہدری عظیم قمر ' چوہدری محمد اشرف'چوہدری محمد اسلم ، گوجر یوتھ فورم کے چیئرمین چوہدری افتخار برسہ,چیف آرگنائزر چوہدری طارق ' چوہدری معظم علی زاھد' گوجرفانڈیشن کیچوہدری جمیل 'ابرار حسین ,گوجراتحاد کونسل کے صدر ایس ایم زمان,گوجر سنگت کے چیئرمین معراج ایوب , جمعیت تعلیم وتربیت کے صدر مولاناعبدالمجید ہزاروی ,گوجر کلب انٹرنیشل کے صدر ملک محمداعظم اورانٹرنیشنل گوجر فورم کے معروف چیچی ,چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں وکشمیر عامر محبوب,معروف گوجری شاعر ,ادیب اور اینکرپرسن منیر احمد زاہد,سفیرگوجری ثقافت اور شاعرہ صفورہ زاہد,وفاق المدارس کے ترجمان مولاعبدالقدوس محمدی,مولانا نورمحمد,قاری محبوب الرحمان ,مولاناعبدالخالق ,چوہدر ی نثار نون,فضل الرحمن 'مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالستیر ' مولانا، عطاالرحمن کوہستانی 'چوہدری صدیق گوجر,ساجداقبال گوجراورچوہدری رحمت اللہ سمیت گوجر برادری کے اکابرین اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں کٹھوعہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی عاصفہ کی بے حرمتی اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کا بھی مطالبہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے گوجر برادری میں سے ہر طبقہ کے افراد نے بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں آج بھی اس ملک کے نظریاتی سرحدات کے بات ھو یا جغرافیائی سرحدات کی بات ھو ہر شعبہ میں خدمات کے حوالے سے گوجرقوم آگے نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قوم کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار کریں اور میں ایک خادم کی حیثیت سے برادری کی فلاحی، رفاہی، تعلیمی اور تربیتی تمام تنظیموں کے ساتھ ہوں میرے ذہن میں جو بھی خدمت ہوگی میں اسے سر انجام دوں گا میں اس منصب کا اہل اپنے آپ کو نہیں سمجھتا اس لئے زعما سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس کے لیے کسی اور کو منتخب کریں اس موقع پر حاضرین محفل نے اصرار کر کے سردار محمد یوسف کو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خصوصی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کر لیا ا۔

آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات چوہدری محمد عزیز نے کہاکے کشمیر کی تحریک میں گوجر برادری کا اہم ترین کردار ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس شہ رگ کو دشمن کے پنجہ استبداد اے نجات دلانا ہو گی۔انھوں نے جموں میں آٹھ سالہ بچی آصفہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی مذمت کی اور عالمی برادری سے اپیل کہ وہ بھارتی فوج کے مظالم ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مولانا عبدالمجید ہزاروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوجر برادری استحکام پاکستان کی علامت ہے۔چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام رکھا تھا اور ہم اس کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اجلاس کیمیزبان اور برادری کی مختلف تنظیمات کے راہنما پروفیسر حافظ سجاد قمر نے ان اجلاسوں کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ برادری کے مختلف پلیٹ فارم اپنے اپنے مقام پر اپنے نصب العین کے تحت کام کر رہے ہیں ہم ان کے دست و بازو ہیں لیکن بہت سے مقامات پر برادری کی ان تنظیموں کے آپس میں روابط نہیں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ برادری کی ساری کی ساری تنظیمیں اپنے اپنے مقام پر اپنا اپنا کام کریں اور تمام تنظیموں کا ایک متفقہ پلیٹ فارم ہو جوان تنظیموں کی قیادت پر مشتمل ہو اور وہ ان تمام تنظیموں کی رہنمائی سرپرستی اور ان کے امور کے حوالے سے انہیں معاونت اور مشاورت فراہم کرے اس حوالے سے میرے وہ دوست جنہوں نے اس سلسلے کو آگے بڑھایا میں ان کا بے حد مشکور ہوں اور برادری کی تمام شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ساتھ میں قائد گوجر قوم کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ یہ نمائندہ تنظیم اندرون اور بیرون ملک ایک متحرک پلیٹ فارم کے ذریعے گوجرقوم کی ادبی سماجی رفاہی فلاحی تعلیمی اور تربیتی تنظیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جلد ایک جامع حکمت عملی مرتب کرکے ان کی خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔

اجلاس کا اختتام مولانا قاری محبوب الرحمان کی دعا سے ہوا۔