Live Updates

آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ، چوہدری مشتاق گل

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) میاں نواز شریف کی حکومت نے بجلی کے منصوبے ,سڑکوں کے جال ,سی پیک معاشی ترقی کے لاجواب منصوبے دیے جن کی تاریخ مین مثال نہیں ملتی انہی منصوبوں کی بنیادپرآئندہ الیکشن میں جائیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق گل نے اپنی رہائش گاہ پر اقلیتی وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادرن کی ساری سیاست عوامی خدمت پر مبنی ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبے شفافیت رفتار اوراعلی معیار کی خود گواہی دے رہے ہیںنواز شریف کی سرپرستی اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک مزید ترقی کرے گا2018 کا الیکشن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا الیکشن ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے دن رات محنت کرکے خلوص دل سے عوام کی خدمت کی ہے ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے نواز شریف کی محبت کھبی کم نہیں ہوسکتی وہ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں نوازشریف پاکستان کی آن بان اور ایک مدبر سیاست دان اور ہماری سیاست کے عظیم سپوت ہیں ان کی قیادت میں ہم ترقی کریں گیاور مل کر آگے بڑھیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات