شیخوپورہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے واقعات کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) شیخوپورہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے واقعات کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے کا پہلا واقعہ قصبہ بیگ پور کے قریب آیا جہاں پر 45سالہ وارث ،محمد رفیق کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گوجرانوالہ کی طرف جا رہا تھا کہ جب وہ بیگ پور سٹاپ سے گزر رہا تھا کہ انہیں سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ حادثے کا دوسرا واقع موٹر وے پر ایسر کے گاوں کے قریب پیش آیا جہاں پر ایک ہی فیملی کے 10 افراد کیری ڈبہ میں سوار ہو کر اسلام آباد سے لاہور کی طرف جا رہے تھے کہ جب وہ شیخوپورہ میں واقع ایسر کے قصبہ سے گزر رہے تھے کہ انہیں پیچھے سے ایک پرائیویٹ کمپنی کی 72سیٹر مسافر کوچ نے ٹکر مار کر دی جو قلابازیاں کھاتہ ہوا دور جا گرا جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔