Live Updates

عمران خان ملک وقوم کے نجات دہندہ ہیں، شوکت علی قریشی ایڈووکیٹ

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی مسلسل جدوجہد سے ثابت کردیاہے کہ وہ تبدیلی لانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) راہنما پا کستان تحریک انصاف شوکت علی قریشی ایڈووکیٹ امیدوار حلقہ این اے 142نے کہاہے کہ عمران خان ملک وقوم کے نجات دہندہ ہیں انہوںنے اپنی مسلسل جدوجہد سے ثابت کردیاہے کہ وہ تبدیلی لانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں ملک میںجاری احتساب انہیں کی بدولت کار فرماہے، آئی این پی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور زرداری ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں انہیں قوم آزما چکی ہے انہوں نے باہمی انڈر سٹینڈنگ سے ملک کو باربار لوٹا اور مفاہمت کے نام پر قوم کا سرمایہ بیرون ممالک منتقل کرکے آف شور کمپنیاں قائم کیں جوکہ ملک سے بڑی غداری کے متراد ف ہے ن لیگ اورپیپلز پارٹی کی حکومتوںنے غیر ملکی آقائوں کے سامنے سر نگوں کرکے اپنے ہی ملک کی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کو کمزور کرنے کی مزموم کوشش کی اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاکر ملک کو بیرون دنیامیں بدنام کرنے کی سازش کا حصہ بنے ،انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک مضبوط اسلامی فلاحی ریاست ہے ہمارے اپنے قومی نظریات ہیں جسکی پاسداری سے ہی ہم فلاح پاسکتے ہیں عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم اور میرٹ کی بات کی جس کی وجہ سے وہ عدلیہ کے سامنے بھی صادق اورامین کہلائے اور سرخرو ہوئے انہوں نے کڑے احتساب کی ضرورت پرزوردیا اور قوم سے اپیل کی کہ ہمیں ریاستی اداروں کے ہاتھ مضبوط بنا کر تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیرکرناہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات